وہ ہماری عزیز ملت ہی نہیں پوری دنیا کی نگاہ میں قابل تعریف لیڈر ہیں: ایردوان

جمہوریہ ترکی کو مصطفیٰ کمال اتاترک نے اپنا سب سے بڑا شہ پارہ  کہا تھا آج ہمیں بھی پہلے سے کہیں زیادہ امید کے ساتھ مستقبل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اس شہ پارے  کی پاسداری کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1303473
وہ ہماری عزیز ملت ہی نہیں پوری دنیا کی نگاہ میں قابل تعریف لیڈر ہیں: ایردوان

جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال کی 81 ویں برسی کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میں غازی مصطفیٰ کمال اتاترک  کو ان کی وفات کے 81 ویں سال کے موقع پر احترام کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ وہ ہماری عزیز ملت ہی نہیں پوری دنیا کی نگاہ میں قابل تعریف لیڈر ہیں۔ ہمیں مصطفیٰ کمال کو ایک ایسے انسان کی حیثیت سے اپنے نوجوانوں اور بچوں  سے متعارف کروانا چاہیے کہ جو ملّی ارادے  کی پرستار شخصیت  کا حامل تھا۔ اس دور میں جن مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مقابل جو بے مثال جدوجہد کی گئی اسے فراموش کئے  بغیر اتحاد اور اخوت  کے ساتھ مستقبل کے لئے روشن کی گئی مشعل کو نئی نسل کے حوالے کرنا چاہیے"۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ "جمہوریہ ترکی کو مصطفیٰ کمال اتاترک نے اپنا سب سے بڑا شہ پارہ  کہا تھا آج ہمیں بھی پہلے سے کہیں زیادہ امید کے ساتھ مستقبل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اس شہ پارے  کی پاسداری کر رہے ہیں۔  ہم بغیر تھکے بغیر رُکے ملک کو مزید آگے لے جانے والے اقدامات کر رہے ہیں۔ آج 81 ویں برسی کے موقع پر میں غازی مصطفیٰ کمال، ان کے ساتھیوں، شہیدوں اور غازیوں کو ایک دفعہ پھر رحمت اور احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہا ہوں"۔



متعللقہ خبریں