روس اور ترکی کی شام میں مشترکہ گشتی سرگرمیاں

دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر یہ سیکورٹی کاروائیاں عوام کی سلامتی  کے لازمی تدابیر اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے    مکمل کی گئی ہیں

1303153
روس اور ترکی کی شام میں مشترکہ  گشتی سرگرمیاں

ترک وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے  پر قامشلی  اور دیریک کے درمیانی علاقے میں سر انجام دی جانے والی ترک۔ روسی مشترکہ گشتی کاروائیاں کل منصوبہ بندی کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچی ہیں۔

وزارت دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا  گیا ہے کہ "دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر یہ سیکورٹی کاروائیاں عوام کی سلامتی  کے لازمی تدابیر اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے    مکمل کی گئی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " یہ گشت 4۔4 گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 8 گاڑیوں اور ڈراونز کے ذریعے  سر انجام پائی ہیں۔ ترک  اور روسی فوجیوں نے شام کے اندر 10 کلو میٹر تک اور 88 کلو میٹر کی طوالت  کی حامل گزرگاہ میں اپنے فرائض ادا کیے ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں