شام کا محفوظ علاقہ تاحال دہشت گردوں سے پاک نہیں ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ   علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کو شام کے  محفوظ علاقے سے نکلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا  گیا

1301927
شام کا محفوظ علاقہ تاحال دہشت گردوں سے پاک نہیں ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ   علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کو شام کے  محفوظ علاقے سے نکلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا  گیا ۔

 صدر ایرودان نے ہنگری روانگی سے قبل  ایک اخباری کانفرنس    میں کہا کہ شمالی شام میں   بیرونی طاقتوں  کی  آشیرباد سے   دہشت گردی کےلیے ایک   راستہ بنانے میں مصروف  پی کےکے  اور داعش کے خلاف   ہمارا چشمہ  امن آپریشن کامیابی سے ہمکنار رہا  ۔

 انہوں نے کہا کہ   ترکی کے خلاف دہشتگردوں  کی حامی طاقتیں  اور اجرتی قاتل    ترکی کا انتقام بھول نہیں پائیں گے۔

  ترکی  کے امریکہ اور روس کے ساتھ  شمالی شام  سے متعلق معاہدے پر صدر کا کہنا تھا کہ  

  اس سلسلے میں امریکہ کی  دی گئی   120 گھنٹوں کی اور روس کی دی گئی 150 گھنٹوں کی مہلت ختم ہو گئی مگر دہشتگردوں نے  علاقہ خالی نہیں کیا ، اب تک دہشت گردوں نے  شام کی     قومی فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا  جس کے نتیجے میں 11 شہید ہو چکے ہیں۔

 داعش کے سرغنہ البغدادی کی اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے  سے انہوں  نے کہا کہ  بغدادی کی اہلیہ  تقریباً ڈیڑھ سال سے ہماری حراست میں  ہے  جبکہ اس کے دیگر اہل خانہ بھی ہمارے نرخے میں آ چکے ہیں۔ اب تک  ترکی میں   موجود داعش کے کارندوں کی تعداد  76 ہزار کے لگ بھگ ہے  جن میں سے  ملک بدر کیے جانے والوں کی تعداد 7550 ہے   جبکہ ہماری جیلوں میں  داعش کے 1149  کارندے مقید ہیں ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں