ترکی کا مسئلہ کردوں سے نہیں پی کےکے سے ہے: ناچروان بارزانی

عراق کی کرد انتظامیہ  کے صدر ناچروان بارزانی نے کہا ہے کہ   ترکی کا مسئلہ شامی کردوں سے نہیں پی کےکے سے ہے

1300938
ترکی کا مسئلہ کردوں سے نہیں پی کےکے سے ہے: ناچروان بارزانی

عراق کی کرد انتظامیہ  کے صدر ناچروان بارزانی نے کہا ہے کہ   ترکی کا مسئلہ شامی کردوں سے نہیں پی کےکے سے ہے ۔

 بارزانی نے  اربیل   میں واقع انسٹیٹیوٹ برائے تحقیق مشرق وسطی  کی جانب سے منعقدہ  ایک پینل سے خطاب میں  شام اور پی کےکے کے بارے میں اپنے تاثرات ظاہر کیے ۔

 انہوں نے کہا کہ  ترکی کا کردوں سے  نہیں بلکہ پی کےکے  سے  مسئلہ ہے ۔

ناچروان بارزانی  نے کہا کہ   ہم  اپنی سرحدوں اور شام  کے  درمیان پی کےکے کے شر پسندوں  کی موجودگی برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ  ہمارے شامی بھائیوں کےلیے بھی خطر ناک  ہوگی ۔

بارزانی نے  مزید کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ   کرد عوام  پی کےکے سے  دور رہیں     ،آض یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  پی کےکے نے شامی کردوں  کو ورغلاتے ہوئے انہیں اپنا  گرویدہ بنا لیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں