ترکی یورپ اور دہشت گردی کے درمیان واحد رکاوٹ ہے: ترکی وزارت دفاع

یہ فیصلہ فرانس کی رائے عامہ سمیت پوری دنیا  سے حقائق کو چھپانے اور حالات کو توڑنے مروڑنے   کی کوشش کے علاوہ اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا: ترکی وزارت دفاع

1299310
ترکی یورپ اور دہشت گردی کے درمیان واحد رکاوٹ ہے: ترکی وزارت دفاع

ترکی نے نام نہاد آرمینی نسل کشی کے دعووں کے فیصلے پر امریکہ کے خلاف اور آپریشن چشمہ امن کے بارے میں موقف کی وجہ سے فرانس کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ کا آپریشن چشمہ امن  کو بہانہ بنا کر نام نہاد آرمینی  نسل کشی کے دعووں سے متعلق قانونی بل کو ایجنڈے پر لانا اور ترکی اور اس کی انتظامیہ میں شامل افراد پر پابندیوں کے اطلاق کا فیصلہ کرنا 17 اکتوبر2019  کو طے پانے والے سمجھوتے، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک ساجھے داری اور نیٹو کی اتحادی روح کے منافی ہے"۔

بیان میں فرانس کی قومی اسمبلی میں آپریشن چشمہ امن کو ہدف بنانے والے فیصلے سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فرانس کی رائے عامہ سمیت پوری دنیا  سے حقائق کو چھپانے اور حالات کو توڑنے مروڑنے   کی کوشش کے علاوہ اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم نام نہاد آرمینی دعووں کو قبول کرنے پر امریکہ کی قومی اسمبلی اور PKK/YPG کو اتحادی قرار دینے پر فرانس کی قومی اسمبلی کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ" یہ بات جان لی جانی چاہیے کہ ترکی فرنٹ لائن پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والا ملک ہے اور یورپ اور دہشت گردی کے درمیان واحد رکاوٹ ہے "۔



متعللقہ خبریں