ترکی: دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کو مصّمم شکل میں جاری رکھا جائے گا

دہشت گرد تنظیموں داعش اور PKK/PYD/YPG کے خلاف جاری برحق جدوجہد کو مصّمم شکل میں جاری رکھا جائے گا: ابراہیم قالن

1299154
ترکی: دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کو مصّمم شکل میں جاری رکھا جائے گا

ترکی نے ایک دفعہ پھر اپنی امریکی مخاطبین  کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں داعش اور PKK/PYD/YPG کے خلاف جاری برحق جدوجہد کو مصّمم شکل میں جاری رکھا جائے گا۔

صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے امریکہ کے اسمبلی ممبران وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

استنبول کے دولما باہچے  ورکنگ آفس میں طے پانے والی اس ملاقات میں علاقائی پیش رفتوں، دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ، شام میں سیف زون کی تشکیل  اور سیاسی حل کے مرحلے  کے موضوعات پر بات چیت کی گئی علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا گیا۔

مذاکرات میں تعلقات کے فروغ  کے لئے دو طرفہ عزم کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا  کہ ترکی دہشت گرد تنظیموں داعش اور PKK/PYD/YPGکے خلاف جاری برحق جدوجہد کو مصّمم شکل میں جاری رکھے گا۔

مذاکرات میں امریکی  کانگریس میں منظور ہونے والے چشمہ امن آپریشن اور نام نہاد آرمینی نسل کشی  سے متعلق بِلوں پر بے اطمینانی سے آگاہ کیا گیا، شامی مہاجرین کی محفوظ، رضا کارانہ اور باعزت واپسی  سے متعلق ترکی  کی کاروائیوں  اور کوششوں  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں بین الاقوامی برادری کا بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

مذاکرات میں  اس بات پر بھی زور دیاگیا کہ انتہا پسندی ایک گلوبل مسئلہ  ہے اور بین الاقوامی برادری کا اس موضوع پر زیادہ کوششیں کرنا  ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں