صدر حسن روحانی کا جمہوریہ  ترکی  کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر صدر ایردوان کو مبارکباد کا پیغام

ایرانی صدارتی ویب سائٹ پر شائع اپنے تحریری بیان میں ، صدر  روحانی نے صدر ایردوان کو خطاب کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ"آپ  کو  ترک عوام جمقوہریہ ترکی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

1297550
صدر حسن روحانی کا جمہوریہ  ترکی  کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر صدر ایردوان  کو مبارکباد کا پیغام

ایران کے  صدر حسن روحانی نے  جمہوریہ  ترکی  کے قیام کی 96ویں  سالگرہ کے موقع پر صدر رجب طیب اایردوان کو مبارکباد کا پیغام روانہ کیا ہے۔

ایرانی صدارتی ویب سائٹ پر شائع اپنے تحریری بیان میں ، صدر  روحانی نے صدر ایردوان کو خطاب کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ"آپ  کو  ترک عوام جمقوہریہ ترکی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم  علاقے میں رونما ہونے والے گزشتہ 10 سال  کے واقعات کا جائزہ لیتے ہیں تو  تو پتہ چلرتا ہے کہ ترکی اور ایران نے ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعاون کرتے ہوئے  مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ترکی اور ایران دو بڑے ہمسایہ ممالک  علاقے  میں   استحکام خطے قائم کرنے  میں  ایک دوسرے کے ساتھ   مل کام کرتے ہیں تو   اس سے  علاقے  میں  سلامتی اور امن کی ضمانت حاصل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے ساتھ تاریخ ہی سے بڑے گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور ان تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اعلی سطحی تعاون کونسل کے قیام  اور اس   کونسل کے تسلسل کے ساتھ اجلاس  منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت، ٹرانسپورٹ اور  زراعت سے متعلق خصوصی کمیشن کےقیام سے  ان  تعلقات  میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں