ایردوان ۔ جانسن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

1291239
ایردوان ۔ جانسن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال مشرق سے متعلق ترکی اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں 120 گھنٹوں کے اندر اندر دہشتگرد تنظیم PKK/YPG کے سیف زون سے اخراج، بھاری اسلحے کو اکٹھا کرنے اور  مورچوں اور قلعہ بندیوں کو ناقابل استعمال حالت میں لانےجیسے موضوعات پر بغور نگاہ رکھی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں