ہم ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سیکرٹری جنرل نیٹو

علاقہ  دہشت گرد وں سے پاک ہو جائے اور  ہمارا ترکی سلامتی  کے ماحول سے ہمکنار ہو، وزیر اعظم شمالی قبرص

1290222
ہم ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم  کرتے ہیں، سیکرٹری جنرل نیٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو  گوٹرش  نے ترکی اور متحدہ امریکہ کے مابین شام کے شمال مشرقی  علاقے  کے لیے طے پانے والے معاہدے کے حوالے  سے کہا ہے کہ کشیدگی اور تناو میں گراوٹ لانے اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے ہر کوشش کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایرسن تاتار  نے اس معاہدے کے بارے میں اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ"یہ بات قطعی ہے کہ ترکی کے عزم نے موجودہ  پیش رفت کو جنم دیا ہے، ہماری تمنا ہے کہ علاقہ  دہشت گرد وں سے پاک ہو جائے اور  ہمارا ترکی سلامتی  کے ماحول سے ہمکنار ہو۔"

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ قدرت اوزیر سائے  نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ" ترکی کا مصمم ارادے اور موقف  نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے، خطے میں امن و امان  کے ماحول کے قیام کی داغ بیل ڈالی جارہی ہے۔ اب  کے بعد دیے گئے وعدوں اور ضمانتوں کی پاسداری  اہمیت کی حامل  ہے۔

دوسری جانب  معاہدے کے قیام کے بعد امریکی ریپبلیکنز سینیٹر    جیمز ریش کا کہنا ہے کہ موجودہ پیش رفت پر ہر کس کو مطمئن  رہنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں