"آپریشن چشمہ امن "تل ابیض دہشتگردی سے پاک، گھروں کو لوٹنے کا آغاز

ترکی کی جنوبی سرحد  کو دہشت گردوں سے پاک کرنے  کےلیے شروع کردہ اس آپریشن  کے 5 ویں روز   تل ابیض  میں امن قائم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مکین اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں

1288266
"آپریشن چشمہ امن "تل ابیض  دہشتگردی سے پاک، گھروں کو لوٹنے کا آغاز

آپریشن چشمہ امن  کے تحت   دریائے فرات کے مشرقی کنارے  کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد    تل ابیض کے مکین واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

  ترکی کی جنوبی سرحد  کو دہشت گردوں سے پاک کرنے  کےلیے شروع کردہ اس آپریشن  کے 5 ویں روز   تل ابیض  میں امن قائم ہو چکا ہے۔

 شام کی  قومی فوج   نے  قصبے  میں  حفاظتی تدابیر  کے تحت   نگرانی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

   یاد رہے کہ راقہ سے متصل    اس علاقے   پر سن 2014 سے  داعش  کا قبضہ تھا  جہاں  بعد ازان  پی کےکے   نے امریکی تعاون سے اپنے ہاتھ وسیع کرنا شروع کر دیئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں