"آپریشن چشمہ امن "کا واحد مقصد ملکی بقا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے چشمہ امن  آپریشن سے متعلق کہا ہے کہ  اس کا مقصد ہماری بقا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے سمیت  شام کی علاقائی  سالمیت  کا دفاع بھی کرنا ہے

1287872
"آپریشن چشمہ امن "کا واحد مقصد ملکی بقا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے چشمہ امن  آپریشن سے متعلق کہا ہے کہ  اس کا مقصد ہماری بقا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے سمیت  شام کی علاقائی  سالمیت  کا دفاع بھی کرنا ہے۔

 چاو ش اولو   نے باکو میں  ترک   زبان بولنے والے ممالک    پر مبنی تعاون  کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران  اس بات کا اظہار کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ    ہماری بقا اور دہشتگردی  کے خاتمے کےلیے  یہ کاروائی ضروری تھی جس کے نتیجے میں شام کی علاقائی سالمیت بھی ہمارے لیے مقدم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ وہاں کی مقامی آبادی کو دہشتگردوں سے نجات دلواتےہوئے مہاجرین کےلیے اپنے گھروں کی  صحیح سلامت واپسی ممکن بنائی جائے جو کہ ترکی کے ساتھ ساتھ یورپ کےلیے ضروری ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ   یہ کاروائی  محدود پیمانے  پر ہو   گی ۔

 چاوش اولو نے   ہنگری اور آذربائیجان کی طرف سے اس آپریشن کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

 



متعللقہ خبریں