تل ابیض کا تحصیلی مرکز دہشت گردوں سے پاک کر کے کنٹرول میں لے لیا گیا

ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کئے گئے چشمہ امن آپریشن میں دریائے فرات کے مشرق میں تل عبید کے تحصیلی مرکز کو دہشت گردوں سے پاک کر کے کنٹرول میں لے لیا گیا

1287229
تل ابیض کا تحصیلی مرکز دہشت گردوں سے پاک کر کے کنٹرول میں لے لیا گیا

ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کئے گئے چشمہ امن آپریشن میں دریائے فرات کے مشرق میں تل ابیض کے تحصیلی مرکز کو دہشت گردوں سے پاک کر کے کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد تحصیلی مرکز کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

شامی قومی فورسز نے تحصیلی مرکز میں تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔

پوسٹ آفس کی عمارت میں قلیل تعداد میں موجود   دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ جاری ہے۔

تل عبید آپریشن کے دوران تل ابیض، رسولین کے بعد کنٹرول میں لیا جانے والا ،دوسرا تحصیلی مرکز ہے۔

9 اکتوبر کو شروع ہونے والے چشمہ امن آپریشن میں اس وقت تک کُل 2 تحصیلی مرکز، ایک قصبہ اور 56 دیہات دہشت گرد تنظیم  YPG/PKK سے پاک کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کئے گئے چشمہ امن آپریشن کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد  پر دہشت گردی کوریڈور  کی تشکیل کی کوشش کو ناکام بنانا اور علاقے میں امن و امان قائم کرنا ہے۔

شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیموں YPG/PKK اور داعش کے خلاف شروع کئے گئے اس  آپریشن میں شامی قومی فورسز ترک مسلح افواج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں