ترکی پر پابندیوں کی دھمکیاں ہمیں اپنے ارادے سے دور نہیں کر سکتیں، ترک دفترِ خارجہ

کسی کو کوئی شک و شبہہ نہ ہو کیونکہ ہم اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے

1286734
ترکی پر پابندیوں کی دھمکیاں ہمیں اپنے ارادے سے دور نہیں کر سکتیں، ترک دفترِ خارجہ

دفتر ِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے چشمہ امن کاروائی  کے  برخلاف امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے ترکی پر پابندیوں کی تیاریوں میں ہونے  کے اعلانات  پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کو کوئی شک و شبہہ نہ ہو کیونکہ ہم اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔"

ترجمان آکسوئے نے امریکی وزارت ِ خزانہ کے ترکی پر پابندیاں عائد کر سکنے کے اعلانات پر ایک سوال کا تحریری طور پر جواب دیا ۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ چشمہ امن کاروائی کے آغاز پر ہم نے امریکی انتظامیہ کو ہر سطح پر آگاہی فراہم کی ہے جس کی وضاحت  دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ میں عالمی رائے عامہ کو  واضح طور پر  کر دی گئی تھی،  ترکی کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی دہشت گرد تنظیم  کے  خلاف ہم نبرد ِ آزما ہیں  جسے پر عزم طریقے سے جاری رکھا جائیگا۔ اس کے خلاف  کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر ِ خزانہ اسٹیون  منوچن نے اطلاع دی تھی کہ وہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزارت کو ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیارات دینے والے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیں گے  تا ہم پابندیوں کا فی الحال اطلاق نہیں کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں