شامی سرحدوں پر ترکی کی جانب کھلنے والی ایک سرنگ کی نشاندہی

ترکی    کی جانب سے اس ہفتے شروع کردہ عسکری آپریشن  کے ذریعے  دہشت گردوں سے صاف کیے جانے والے دیہاتوں میں  تحقیقاتی کاروائیاں جاری ہیں

1286331
شامی سرحدوں پر ترکی کی جانب کھلنے والی ایک سرنگ کی  نشاندہی

 

چشمہ امن کاروائی کے دائرہ کار میں دہشت گردوں سے پاک کردہ رسولائن  سے منسلک کشتو گاوں میں وائے پی جی /PKK  کی جانب سے کھودے گئے ایک ٹنل کو دریافت  کیا گیا ہے۔

ترکی    کی جانب سے اس ہفتے شروع کردہ عسکری آپریشن  کے ذریعے  دہشت گردوں سے صاف کیے جانے والے دیہاتوں میں  تحقیقاتی کاروائیاں جاری ہیں۔

دہشت گرد وں کے قبضے میں ہونے والے رسولائن   اور ترکی کی سرحدوں کے درمیان ایک سرنگ کا تعین ہوا ہے۔

حاصل کردہ تصاویر کے مطابق  تقریباً 4 میٹر گہرائی میں اترنے سے کنکریٹ سے  بنی دیواروں  کی حامل اس سرنگ کا داخلی حصہ باعثِ توجہ  ہے۔

اس سے قبل دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے عمل درآمد کردہ حربوں کا استعمال کرنے والی وائے پی جی  ان سرنگوں کو کسی ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف مزاحمت کرنے اور اچانک حملے کرنے کے زیر مقصد کھودتی ہے۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے شامی نیشنل قوتوں کے ہمراہ  گزشتہ دنوں شروع کردہ  عسکری کاروائی کے دائرہ کار میں  تل ابیض اور رسولائن کے 11 دیہاتوں  میں دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں