ترکی کی طرف سے مالی کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت

ہم ان منفور حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے مغفرت کے طلبگار اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی  کے متمنی ہیں: وزارت خارجہ

1280742
ترکی کی طرف سے مالی کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت

ترکی نے مالی میں فوجی ہیڈ کوارٹروں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر مالی کے عوام اور حکومت  کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'بول کیسی 'اور  'موندورو ' میں فوجی یونٹوں  کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کثیر تعداد میں فوجی و شہری ہلاکتوں اور انسانوں کے زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ان منفور حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے مغفرت کے طلبگار اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی  کے متمنی ہیں۔ ہم برادر مالی عوام  اور حکومت  کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ 'بول کیسی 'کے فوجی کیمپ  اور  'موندورو ' کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملوں کے نتیجے میں 2 شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں