عراق کی بقا میں ترکی کی کوششیں قابل احترام ہیں: ترکمین محاذ

عراقی ترکمین محاذ کے صدر ارشد صالیحی نے  کہا ہے کہ  عراق کی علاقائی سالمیت   کے دفاع میں  ترکی    کی کوششیں  عراقی عوام کے دل میں گھر کر گئی ہیں

1278560
عراق کی بقا میں ترکی کی کوششیں قابل احترام ہیں: ترکمین محاذ

عراقی ترکمین محاذ کے صدر ارشد صالیحی نے  کہا ہے کہ  عراق کی علاقائی سالمیت   کے دفاع میں  ترکی    کی کوششیں  عراقی عوام کے دل میں گھر کر گئی ہیں۔

 صالحیحی نے  اس بات کا اظہار  اربیل میں  ترک  قونصل  جنرل  خاقان قارا چائے  کے ساتھ ملاقات کے  بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ  ترکی نے دائما عراقی عوام کا ساتھ دیا ہے   اور ہماری علاقائی سالمیت  کےلیے ترک تعاون کی کوششیں  عراقی عوام کے دل میں گھر کر چکی ہیں۔

 اس موقع پر قونصل جنرل  خاقان قارا چائے نے بھی کہا کہ ہم نے جناب  صالیحی کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔



متعللقہ خبریں