سال 2023 میں ہمارا ہدف 75 ملین سیاح ہے، ترک صدر

ہم شعبہ سیاحت میں عالمی سطح پر ترکی کے حصے میں توسیع لانے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں

1277991
سال 2023 میں ہمارا ہدف 75 ملین سیاح ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنا ہے۔

جناب ایردوان نے 27 ستمبر عالمی یوم ِ سیاحت کے موقع پر  اپنے ٹویٹر پیغام میں  کہا ہے کہ"ہم شعبہ سیاحت میں عالمی سطح پر ترکی کے حصے میں توسیع لانے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں، ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاح ہیں۔"

صدر ِ ترکی نے "ٹورزم 2023، ترکی کی 2023 ٹورزم سٹریٹیجی"عنوان  کے تحت جگہ پانے والی ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ 2019  کے اختتام تک مشرق ِ بعید سے 11 لاکھ، وسطی یورپ سے 28 لاکھ،  بر اعظم امریکہ سے 11 لاکھ  سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ 2023 میں مشرق بعید سے 40 لاکھ، وسطی یورپ سے 45 لاکھ اور خطہ امریکہ سے 30 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پیغام میں اس ہدف کے حصول کے حوالے سےمندرجہ ذیل  7 ذیلی عنوانات کو جگہ دی گئی ہے:

  • تعارفی پروگرام کی وسعت
  • مواصلات کے بنیادی ڈھانچے میں تقویت
  • انسانی ذرائع کا موثر استعمال
  • سیاحتی پیکیجز میں تنوع
  • قیام گاہوں کی گنجائش میں اضافہ
  • رقابت کے معاملے کو اہمیت دینا
  • قابل دوام ماحولیات دوست ترقیاتی  کو اپناناہ


متعللقہ خبریں