ہم دنیا کو فیتو دہشت گرد تنظیم کا اصلی چہرہ  دکھا کر رہیں گے: ایردوان

ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ علاقے میں بہتے خون کے پیچھے ان کرائے کی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ بھرے ٹرالر بھیجنے والوں کا ہاتھ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1274356
ہم دنیا کو فیتو دہشت گرد تنظیم کا اصلی چہرہ  دکھا کر رہیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو فیتو دہشت گرد تنظیم کا اصلی چہرہ  دکھا کر رہیں گے۔

صدر ایردوان اقوام متحدہ کے جنرل کمیٹی  اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے شہر نیویارک میں ہیں جہاں انہوں نے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیویارک میں اپنی مصروفیات کے سلسلے میں انہوں نے ایسٹ۔ویسٹ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں اور ترک۔امریکن نیشنل گائیڈینس  کمیٹی  کی طرف سے منعقدہ  اجلاس میں شرکت کی ۔

ترک۔امریکن نیشنل گائیڈینس  کمیٹی   کے اجلاس میں انہوں نے امریکہ میں مقیم ترک  شہریوں، ترک النسل  شہریوں اور دیگر مسلمانوں سے خطاب کیا۔

15 جولائی 2016  میں حکومت پر حملے کے اقدام کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیم فیتو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "فیتو کے سرغنہ کی ترکی کو واپسی اور امریکہ میں اس کی کاروائیوں کے مکمل اختتام کے لئے ہم نے تمام ضروری کاروائیاں کی ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے۔ آپ کے وسیلے سے ہم اس دہشت گرد تنظیم کے چہرے سے ماسک اتار کر رہیں گے۔

امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ داعش اور فیتو جیسی دہشت گرد تنظیمیں امپیرئیلسٹوں کی کرائے کی تنظیمیں ہیں۔

یہ کرائے کی دہشت گرد تنظیمیں اپنے آقاوں کے مقاصد کے لئے ہمارے علاقے کو جہنم  کی آگ میں تبدیل کر رہی ہیں اور ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ علاقے میں بہتے خون کے پیچھے ان تنظیموں کو اسلحہ بھرے ٹرالر بھیجنے والوں کا ہاتھ ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے TURKENوقف میں بھی نوجوانوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "15 جولائی کی رات اپنی ہی ملت پر بم برسانے والے غلاموں کی طرح اپنی عقلوں اور دلوں کو ہرگز کسی کے پاس گروی نہ رکھوائیں"۔

انہوں نے کہا کہ "حکومت کی حیثیت سے ہم اپنے تمام نوجوانوں کے ساتھ ہیں"۔



متعللقہ خبریں