ترکی مشرقی بحیرہ روم میں امن و استحکام کا حامی ہے: فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے   نے کہا ہے کہ ہمارے لیے حل برائے نام  نہیں بلکہ قبرصی ترکوں کی فلا ح  و بہبود،سلامتی اور ان کی خواہشوں کے مطابق  تلاش  کا  پیش خیمہ ہے

1272940
ترکی مشرقی بحیرہ روم میں امن و استحکام کا حامی ہے: فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے   نے کہا ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم میں امن و استحکام     کا ترکی  حامی ہے۔

 نائب صدر نے  گزشتہ روز انقرہ میں   شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ  کی طرف سے منعقدہ سیاحتی تعاون کے ایک استقبالیے  سے خطاب کے دوران  یہ بات کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ  کسی بھی مسئلے کا حل  پائیدار اور  منصفانہ سیاسی  برابری  کا   عکاس ہونا چاہیئے ،ہمارے لیے حل       برائے نام  نہیں بلکہ     قبرصی ترکوں کی فلا ح  و بہبود،سلامتی  اور ان کی خواہشوں کے مطابق  تلاش  کا  پیش خیمہ ہے۔

 یونان کی طرف سے یک طرفہ طور پر ہائیڈرو کاربن کی  علاقے میں تلاش  کے بارے میں  ان کا کہنا تھا کہ  مشرقی بحیرہ روم میں امن و  استحکام  کا ترکی حامی ہے   لیکن  قبرصی ترکوں کے  جائز حقوق اور ان کے مفادات  کا تحفظ بھی ہماری ذمے داری ہے   اور  مستقبل میں بھی رہے گی   ۔



متعللقہ خبریں