جزیرہ قبرص اور بحیرہ روم کے قدرتی وسائل پر صرف یونانیوں کا حق نہیں، صدرِ ترکی

ہم بطور  ترکی جیسے اپنے مفادات کے تحفظ کا دفاع کر  رہے ہیں اسی طرح قبرصی ترکوں کے  جزیرہ قبرص اور مشرقی بحیرہ روم میں حقوق  کے حصول  کی جنگ لڑی جائیگی

1273527
جزیرہ قبرص اور بحیرہ روم  کے قدرتی وسائل پر صرف یونانیوں کا حق نہیں، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ جزیرہ قبرص  اور علاقے کے قدرتی وسائل پر محض ہمارا حق ہونے کی سوچ میں ہونے  والوں کو ابتک کی طرح آئندہ بھی ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مزاحمت اور عزم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ایردوان نے انقرہ میں منعقدہ "قبرص  کے حوالے سے قطعی مؤقف" کے عنوان سے پینل کے لیے ایک پیغام روانہ کیا ہے۔

انہوں نے  اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے مشرقی بحیرہ روم میں مفادات کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ ہونے والے ایک دور میں منعقدہ  یہ پینل ترکی کی  عالمی پلیٹ فارم میں حق و  حقوق اور انصاف کی جدوجہد  میں اہم  سطح  کی خدمات ادا کرے گا۔

صدرِ ترکی نے  اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم بطور  ترکی جیسے اپنے مفادات کے تحفظ کا دفاع کر  رہے ہیں اسی طرح قبرصی ترکوں کے  جزیرہ قبرص اور مشرقی بحیرہ روم میں حقوق  کے حصول  کی جنگ لڑی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں