تُرآز -عقاب 2019 عسکری مشقیں،پاک فضائیہ بطور مبصر موجود

آذری محکمہ دفاع کے مطابق ، دونوں ملکوں کی فضائی قوتیں عسکری تعاون  میں پیش پیش رہی ہیں  جن میں مزید پیش رفت کےلیے  2 ستمبر سے یہ مشقیں  جاری ہیں

1264667
تُرآز -عقاب 2019 عسکری مشقیں،پاک فضائیہ بطور مبصر موجود

آذری اور  ترک فضائیہ  کے مابین  تُرآز  عقاب- 2019  نامی مشترکہ مشقوں  کا سلسلہ جاری ہے ۔

 آذری محکمہ دفاع کے مطابق ، دونوں ملکوں کی فضائی قوتیں     عسکری تعاون  میں پیش پیش رہی ہیں  جن میں مزید پیش رفت کےلیے  2 ستمبر سے یہ مشقیں  جاری ہیں۔

ان مشقوں میں  مگ -29 ،ایف سولہ ،ایس یو 25 جنگی طیاروں اور  ایم آئی 35  اور 17 سمیت  سکورسکی  اور اطاق ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 ان مشقوں   کا مشاہدہ کرنے کےلیے  پاک فضائیہ   کے نمائندے  بطور  مبصر   بھی موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں