ترکی ایک آزاد ملک ہے اور اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتا ہے: صدر ایردوان

آج جمہوریہ ترکی کے قیام کی وجہ بننے  والی  سواس کانگریس کی صد سالہ سالگرہ منا ئی  جا رہی ہے۔ سیواس کانگریس میں 4۔11 ستمبر 1919 کو ہونے والے سب سے اہم فیصلے یہ تھے کہ وطن کا علاقہ مکمل تھا ، اس کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے

1263770
ترکی ایک آزاد ملک ہے اور اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتا ہے: صدر ایردوان
erdogan sivas kongresi.jpg
erdogan sivas kongresi.jpg

ایک صدی کے بعد ، صدر رجب طیب ایردوان نے اس بات کا اعادہ  کیا کہ کسی ملک کی کالانی بننا یا سرپرستی میں جانا  ہمارے لیے ہرگزقابل قبول نہیں ہے۔

 

آج جمہوریہ ترکی کے قیام کی وجہ بننے  والی  سواس کانگریس کی صد سالہ سالگرہ منا ئی  جا رہی ہے۔

سیواس کانگریس میں 4۔11 ستمبر 1919 کو ہونے والے سب سے اہم فیصلے یہ تھے کہ وطن کا علاقہ مکمل تھا ، اس کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے اور کسی کی کالونی بننا  اور  سرپرستی  کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

صدر ایردوان نے سیواس کانگریس کے 100 ویں سالگرہ کے جشن پروگرام میں شرکت کی۔

 

انہوں نے  سیواس میں اتاترک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، یہاں اپنی تقریر میں یہ کہتے ہوئے کہ 4 ستمبر کی تاریخ قوم کی یاد میں ایک بہت اہم مقام رکھتی ہے ، جنگ آزادی کی تیاریاں قومی جدوجہد اور جمہوریہ کے پہلے مرکز سیواس میں کی گئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  ایک صدی بعد  ایک بار پھر اس بات کو دہرا رہا ہوں  کہ  کسی کی کالونی بننا  یا  سرپرستی کو کبھی قبول نہیں کیا جاسکتا ہے ،"

 

 

انہوں نے کہا کہ  قومی سرحدوں میں ، وطن ایک مکمل ہے۔ ہمارا وطن ، جھنڈا ، ریاست ، قوم ، آزادی ہی ہماری عزت ، غیرت ہے۔ ہم نے ہر اس ہاتھ کو توڑ دیا ہے جس نے  ہمارے وطن ، پرچم ، آزادی تک پہنچنے کی کوشش کی یا اسے للکارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہتے ۔ ترکی  کو نقصان پہنچانے کے مقصد کے لیے اٹھائے جانے والے  تمام  اقدامات کو کچلنا ہم جانتے ہیں۔



متعللقہ خبریں