ترکی کی خلائی ایجنسی کا پہلا انتظامی کمیٹی اجلاس

ترکی کی خلائی ایجنسی کا پہلا انتظامی کمیٹی اجلاس دارالحکومت انقرہ میں  وزیر برائے صنعت و تجارت مصطفیّ وارانک کی زیر قیادت منعقد ہوا

1263100
ترکی کی خلائی ایجنسی کا پہلا انتظامی کمیٹی اجلاس

ترکی کی خلائی ایجنسی کا پہلا انتظامی کمیٹی اجلاس دارالحکومت انقرہ میں  وزیر برائے صنعت و تجارت مصطفیّ وارانک کی زیر قیادت  منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں وارانک نے کہا ہے کہ ایک بڑے اور مضبوط ترکی  کے ہدف کے ساتھ جاری کاموں کے سلسلے میں خلائی میدان میں بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایجنسی ملک کے 20 سالہ خواب کی تعبیر ہے۔ ایجنسی "ملّی ٹیکنالوجی اور مضبوط  صنعت " کے دائرہ کار میں اور خلائی میدان میں ترکی کے مفادات کے تحفظ کے لئے کاروائیاں کرے گی۔

وزیر برائے صنعت و تجارت مصطفیّ وارانک نے کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل خلاء میں ہے۔ اس ایجنسی کا قیام ترکی کے لئے قابل فخر بات ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایجنسی خلاء میں ترکی کے مستقبل کو شکل دینے  والے کارنامے انجام دے گی ۔



متعللقہ خبریں