ہم درات کے شمالی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر اٹل ہیں، صدرِ ترکی

ترکی  نے شامی مظلومین کے لیے اپنے  دروازے کھولتے ہوئے انسانی ضمیر کا درس دیا ہے

1262206
ہم درات کے شمالی علاقوں  کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر اٹل ہیں، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم  دریائے فرات  کے مشرقی علاقوں میں موجود دہشت گردوں  کے ڈھیروں کو ختم کرنے میں  پُر عزم ہیں۔

صدر ایردوان  نے آک پارٹی کی قونیا ضلعی ڈائریکٹریٹ  کے زیر اہتمام ایک تقریب  سے خطاب میں دہشت گرد ی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ"ترکی  نے شامی مظلومین کے لیے اپنے  دروازے کھولتے ہوئے انسانی ضمیر کا درس دیا ہے، اگر ترکی فرات ڈھال آپریشن اور شاخِ زیتون کاروائی نہ کرتا  تو پھر ہماری جنوبی سرحدوں پر دہشت گرد راہداری کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں قائم کرنا مشکل بن جاتا ۔"

ان دو کاروائیوں کی بدولت گندے اور تاریک عزائم پر کاری ضرب لگانے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ِ ترکی نے بتایا کہ "اب ہم دریائے فرات کے مشرقی علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر اٹل ہیں۔شام میں ہمارے اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں تو ہمارے دیگر ہمسایہ ملک عراق میں بھی پنجہ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کوسبق سکھایا جا رہا ہے۔ شام اور عراق کے اندر ہماری فوج کے اثرِ رسوخ میں اضافے سے PKK  کی ہمارے کے خلاف کاروائیوں کی استعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔  تنظیم سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے والوں  کی تعداد میں بھی کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔  ہماری سرحدوں پر 365 دن  مسلسل حفاظتی کاروائیوں کی جارہی ہیں۔ ہمارے ڈراون طیاروں نے دہشت گردوں کی حرکات ِ سکنات کو بالکل معدوم کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں