ترک قوم اتاترک کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، صدر رجب طیب ایردوان

ہماری قومی بقا کو ہدف بنانے والے خطرات کے  خلاف اندرون و بیرون ِ ملک ہماری بھر پور جنگ اس عزم کا ثبوت  پیش کررہی ہے

1261118
ترک قوم اتاترک کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، صدر رجب طیب ایردوان

30 اگست یوم ِ ظفر  کی 97 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

دارالحکومت انقرہ کی تقریبات کا آغاز مزارِ اتاترک پر حاضریوں سے ہوا۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے سرکاری حکام کے ہمراہ عظیم رہنما اتاترک  کے مزار پر حاضری دی اور میثاق ملی برج میں موجود خصوصی رجسٹر پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

اپنے پیغام میں ملکی بقا ء  پر زور دیتے ہوئے جناب ایردوان نے لکھا کہ "ہماری قومی بقا کو ہدف بنانے والے خطرات کے  خلاف اندرون و بیرون ِ ملک ہماری بھر پور جنگ اس عزم کا ثبوت  پیش کرتی ہے۔"

صدر نے لکھا کہ"اے عزیز اتاترک آج ہم عظیم ترک فتح کی 97 ویں سالگرہ کو بڑے فخر سے منا رہے ہیں۔ ہمارے ماضی کی سنہری زنجیروں میں سے ایک عظیم فتح کے حصول میں برسرِ پیکار ہونے والی ذات اعلی  سمیت تمام تر کمانڈروں، فوجی افسران و نوجوانوں  کو ترک قوم کا ہر فرد عقیدت و احترام سے یاد کرتا ہے۔ ہمارے پیارے شہدا کی قربانیوں اور جانثاریوں پر قائم اور ہمارے لیے ایک امانت ہونے والی  جمہوریت کا ہم ہر قیمت پر تحفظ کرنے پر  اٹل ہیں۔ ہماری ملکی بقا کو ہدف بنانے والے خطرات کے خلاف اندرون ملک اور سرحد پار  ہماری  جدوجہد اس حقیقت کی دلالت ہے۔ ترکی کو سال 2023 کے اہداف  تک پہنچنے میں کوئی بھی طاقت حائل نہیں ہو سکے گی۔ اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائیں۔ "

سرکاری تقریب کے مزارِ اتاترک کو عوام کی زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں