ترکی اور روس کا باہمی تجارتی ہدف 100 ارب ڈالر ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ماسکو میں صدر ولادیمر پوتن کے ہمراہ بین الاقوامی ہواو خلا بازی نمائش  ماکس 2019  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

1259267
ترکی اور روس کا باہمی تجارتی ہدف 100 ارب ڈالر ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان تجارتی حجم 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور ہمارا ہدف ایک سو ارب  ڈالر ہے۔

جناب ایردوان نے ماسکو میں صدر ولادیمر پوتن کے ہمراہ بین الاقوامی ہواو خلا بازی نمائش  ماکس 2019  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

ماکس2019 کو  اپنے شعبے میں لیڈر نمائش کے طور پر قبول کرنے کی وضاحت کرنے والے  صدر ایردوان نے بتایا کہ 'ہم نے  بھی امسال 14 ویں   بار بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش کا اہتمام کیا ہے، 14 تا 22 ستمبر 2019 کو منعقد ہونےو الی ٹیکنوفیسٹ سرگرمی  میں دس لاکھ زائرین کی شراکت متوقع ہے، ہم اولین طور پر محترم پوتن  اور تمام تر روسی عوام  کو اس میلے  میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔"

دفاعی، ہوا  و خلا بازی ٹیکنالوجی میں خود مختار مملکت کی حیثیت حاصل کرنے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے  بتایا کہ "2018 میں  دفاعی و ہوا بازی شعبے میں ہماری مجموعی برآ مدات اڑھائی ڈالر تک پہنچی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے مابین مخلصانہ و قریبی ڈائیلاگ میں  بنیادی اور کثیرالجہتی تعاون  کے ساتھ تقویت آرہی ہے، ہم امسال 60 لاکھ روسی سیاحوں کی ترکی آمد کی توقع رکھتے ہیں، ہمارے موجودہ 25 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کو ایک سو ارب ڈالر تک  پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں