صدر ایردوان دورہ روس پر

ترک اور روسی صدور کی  ماسکو کے  ہوائی اڈے پر بلمشافہ اور بین الافود ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس

1259228
صدر ایردوان دورہ روس پر

صدر رجب طیب ایردوان  خصوصی طیارے "انا" کے ذریعے روس پہنچ گئے ہیں۔

ماسکو کے جوکوسکی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روسی دفترِ خارجہ کے حکام، ترکی کے ماسکو میں سفیر مہمت سامسار اور دیگر متعلقہ حکام نے  صدر ایردوان  کا استقبال کیا۔

صدرِ ترکی کے ہمراہ وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات البائراک، وزیر دفاع خلوصی عقار، وزیر ِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ٰ وارناک سمیت صدارتی مرکزِ اطلاعات  کے صدر فخرالدین آلتون اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی ماسکو تشریف لے گئے ہیں۔

جناب ایردوان ایک روزہ اموری دورے  کے دائرہ کار میں  میکس۔2019 بین الاقوامی ہوائی وخلائی نمائش کی افتتاحی تقریب   میں شرکت کریں گے۔

ترک اور روسی صدور کی  ماسکو کے  ہوائی اڈے پر بلمشافہ اور بین الافود ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس  منعقد کی  جائیگی۔

ترک۔ روس دو طرفہ تعلقات  کا ہر پہلو سے جائزہ لیے جانے کی توقع ہونے والے مذاکرات میں شام سمیت  بعض علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال  متوقع ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں