روس کی طرف سے ترکی کو ترک خلاء باز کو خلاء میں بھیجنے کی پیشکش کی

آپ  کے لئے ہماری ایک مشترک پیشکش ہے اور وہ یہ کہ آپ جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کو ترک خلاء باز کو خلاء میں بھیج کر منائیں۔ ہمارا خلائی تعلیمی مرکز اس کے لئے تیار ہے: دمتری روگوزین

1259536
روس کی طرف سے ترکی کو ترک خلاء باز کو خلاء میں بھیجنے کی پیشکش کی

رشئین فیڈرل اسپیس ایجنسی روسکوموس کے سربراہ دمتری روگوزین نے صدر رجب طیب ایردوان کو خلاء میں ترک خلاباز بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

روگوزین نے میکس۔2019 انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ اسپیس فیسٹیول کےدوران صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مختصر ملاقات کی۔

مذاکرات میں روگوزین نے ترک خلاباز کو خلاء میں بھیجنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ  کے لئے ہماری ایک مشترک پیشکش ہے اور وہ یہ کہ آپ جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کو ترک خلاء باز کو خلاء میں بھیج کر منائیں۔ ہمارا خلائی تعلیمی مرکز اس کے لئے تیار ہے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہم  بخوشی آپ کے کاموں میں شرکت  کریں گے۔ اپنے ملک کی طرف سے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں