مقبوضہ جموں و کشمیرکےنہتےمسلمانوں کےحق میں آواز بلند کرنےپرہم ترک صدرکے شکرگزار ہیں: شاہ محمود قریشی

پیر کو ترکی کے وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو سے شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گی

1258886
مقبوضہ جموں و کشمیرکےنہتےمسلمانوں کےحق میں آواز بلند کرنےپرہم ترک صدرکے شکرگزار ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ اہم امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی حمایت کی ہے اور پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہم ترک صدر کے شکرگزار ہیں۔

 بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور اب آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 پیر کو ترکی کے وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو سے شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اگلے ماہ منعقد ہونے والے اجلاس بالخصوص او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر میں ملاقات پر اتفاق کیا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی، ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، ترکی نے ہمیشہ اہم امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی حمایت کی ہے اور پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے گولن تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے ترکی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہم ترک صدر رجب طیب ایردوان کے بے حد شکر گزار ہیں۔



متعللقہ خبریں