ترکی: صدر ایردوان روس کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان کل روس کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے

1258813
ترکی: صدر ایردوان روس کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کل روس کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

صدارتی دفتر  کے پریس مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان کل 27 اگست بروز منگل روس روانہ ہوں گے۔

اپنی  مصروفیات کے دوران وہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دو طرفہ ملاقات کے بعد صدر ایردوان اور صدر پوتن بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔

مذاکرات میں ترکی۔روس تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لئے جانے کی اور شام سمیت بعض علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیالات  کی توقع کی جا رہی ہے۔

صدر ایردوان اپنے شعبے میں دنیا کی سرفہرست تقریبات میں سے میکس۔2019 بین الاقوامی ایوی ایشن  اینڈ اسپیس  فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں