ایردوان-پوٹین ٹیلیفون بات چیت،شام کی صورت حال پر غور

صدر رجب  طیب ایردوان نے روسی ہم منصب پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیاجس میں انہوں نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ  اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلب میں  جنگ بندی کی خلاف ورزی نے انسانی بحران پیدا کر دیا ہے

1257367
ایردوان-پوٹین ٹیلیفون بات چیت،شام کی صورت حال پر غور

 صدر رجب  طیب ایردوان نے روسی ہم منصب پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 اس بات چیت میں  شام اور لیبیا کی صورت حال پر غور کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے  اپنے ہم منصب سے  کہا کہ  اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلب میں  جنگ بندی کی خلاف ورزی نے انسانی بحران پیدا کر دیا ہے اور امن کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے  جس سے   ترکی کو  سلامتی کے موضوع پر خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں