قبرصی مسئلے کے حل میں یونانیوں کی ہٹ دھرمی کارفرما ہے :ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ قبرصی ترکوں کے حقوق   اور انکے  مفادات کا دفاع ہمارا  فرض ہے  اور جہاں تک مسئلہ قبرص کا تعلق ہے تو اس کے  حل میں      رکاوٹ یونانیوں کی پیدا کردہ ہے

1256987
قبرصی مسئلے کے حل میں یونانیوں کی ہٹ دھرمی کارفرما ہے :ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم میں  ہائیڈرو کاربن  کی تلاش  جاری رکھی جائے گی ۔

 صدر نے  انقرہ میں موجود شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیراعظم ایرسین تاتار کے ساتھ  ایک مشترکہ  اخباری کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔

جناب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ     قبرصی ترکوں کے حقوق   اور انکے  مفادات کا دفاع ہمارا  فرض ہے  اور جہاں تک مسئلہ قبرص کا تعلق ہے تو اس کے  حل میں      رکاوٹ یونانیوں کی پیدا کردہ ہے۔

 مشرقی بحیرہ روم  کی صورت حال پر غور کرتےہوئے  انہوں نے کہا کہ   ماضی   میں جس طرح خون بہاتےہوئے جزیرے پر  قبضہ کرنے    کی حامی  ذہنیت کار فرما تھا وہی     اس  بار بھی    سیاسی  اور اقتصادی حملوں  سے قبرصی ترکوں    کو  اپنا نشانہ بنانے کے درپے ہے۔ اگر جنوبی قبرص نیک نیتی   سے مفاہمت کی راہ تلاش کرنے میں   قدم اٹھاتا ہے تو اس مسئلے کے حل کا دن دور نہیں ۔

 انہوں نے   دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ    ترکی اور شمالی قبرص کے حقوق اور مفادات کا دفاع ہمارا فرض ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں