شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کی مکمل حمایت کرنے پر ترکی اور چینی صدور کو خراجِ تحسین

شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ  وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے  ترکی کی کشمیر کے موضوع سے متعلق مکمل حمایت   کرنے پر وہ  ترکی  کے صدر رجب طیب ایردوان کے شکرگزار ہیں

1255192
شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کی مکمل حمایت کرنے پر ترکی اور چینی صدور کو خراجِ تحسین

پاکستان میں  حزبِ ِ  اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور چین کے صدر  شی جن پنگ کے مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ  وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے  ترکی کی کشمیر کے موضوع سے متعلق مکمل حمایت   کرنے پر وہ  ترکی  کے صدر رجب طیب ایردوان کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان  کاپاکستان اور کشمیر کی حمایت میں  جاری کردہ  بیان ایک قابل اعتماد د اور مخلص دوست کی خصوصیت  کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ   ترکی اور  پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات مستقبل میں بھی اسی طریقے  سے جاری رہیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان ایک وژنری  اور بڑے فعال رہنما ہیں  اور انہیں امید ہے کہ ترکی ان کی قیادت میں  بڑی تیزی  سے ترقی کرتا رہے گا۔ 

انہوں نے   چین اور  پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ   یہ دونوں برادر ملک ہیں  اور وہ چین کی مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی حمایت پر چین کے صدر  شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں۔



متعللقہ خبریں