انقرہ میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب

سفیر محمد  سائرس سجاد قاضی  نے کہا کہ یہاں سفیر پاکستان ہونے کے ناتے میری پہلی ذمہ داری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں آباد پاکستانی باشندے اور طلبا دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں

1252400
انقرہ  میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب

آج پاکستان، مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر  سمیت دنیا بھر کی طرح ترکی کے دارالحکومت انقرہ   میں بھی میں جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر جوش جذبہ کے ساتھ منایا گیا ۔

اس موقع پر انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں ترکی میں مقیم پاکستانی باشندوں جن میں ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا بھی شامل ہیں کے علاوہ پاکستانی سفارت کاروں اور ترک باشندوں نے بھی شرکت کی۔ 
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد انقرہ میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی  نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے چارج ڈی افئیر  اسد گیلانی  نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  اور  وزیراعظم پاکستان عمران  خان  نیازی  کے  قوم کے نام پیغامات بھی پڑھ کر سنائے ۔

اس موقع پر سفیر محمد  سائرس سجاد قاضی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سفیر پاکستان ہونے کے ناتے میری پہلی ذمہ داری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں آباد پاکستانی باشندے اور طلبا دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔  انہوں نے   اس موقع پر ترکی کے کشمیر کے موضوع  پر پاکستان کی مکمل حمایت کرنے پر حکومتِ ترکی اور ترک عوام  کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر  مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم  و ستم پر  بھی راشنی  ڈالی اور کہا کہ اس بار چودہ اگست  کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجتی کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔ انہوں  نے کل شام سفارتخانہ پاکستان میں  یوم سیاہ کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں پہلے قران خوانی اور بعد میں کشیر کے شہدا کی یاد میں موم بتیوں کو روشن کرنے سے بھی آگاہ کیا۔
سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی کے خطاب کے بعد پاکستان انٹر نیشنل اسکول کے بچوں نے پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ 
 



متعللقہ خبریں