عراق کے شمالی علاقے میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے متینہ میں ترک مسلح افواج کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1252015
عراق کے شمالی علاقے میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے متینہ میں ترک مسلح افواج کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجہ آپریشن کے ساتھ مربوط شکل میں عراق کے شمالی علاقے متینہ  میں فضائی آپریشن کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مزید 2 دہشت گردوں  کو غیر فعال بنا دیا گیا۔

دوسری طرف وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق داخلی سلامتی کے دائرہ کار میں جاری آپریشنوں کے سلسلے میں ضلع ارزنجان کی تحصیل کیماہ کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس  کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں