ترکی: دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی

1251557
ترکی: دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف شروع کیا گیا آپریشن جاری ہے  اور آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک M-16 رائفل اور 100 میگزین، 3 دستی بم، ایک AK-47  رائفل ، 2 چھتریاں، دستی دوربین، نوٹ بُک اور ایس ڈ ی کارڈ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

علاقے میں آپریشن جار ی ہے۔



متعللقہ خبریں