امریکہ کی شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم کو فوجی سازو سامان مزید ترسیل

انادولو ایجنسی  نے کل شام ، شام۔عراق سرحدی چوکی سیملکا سے امریکہ کی فوجی سازو سامان کی ترسیل کی کوریج   کی ہے

1251169
امریکہ کی شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم کو فوجی سازو سامان مزید ترسیل

متحدہ امریکہ  کی جانب سے شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں ڈھیرے جمانے والی دہشت گرد تنظیم وائے پی جی /PKK کو فوجی اور لاجسٹک سازو سامان کی ترسیل جاری ہے۔

انادولو ایجنسی  نے کل شام ، شام۔عراق سرحدی چوکی سیملکا سے امریکہ کی فوجی سازو سامان کی ترسیل کی کوریج   کی ہے۔

شام کے شمال مشرقی علاقے میں داخل ہونے کے بعد اندرونی علاقوں کی جانب پیش قدمی کرنے والے قافلے میں تقریباً 70 ٹریلروں کی موجودگی کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ان ٹریلروں پر فوجی بکتر بند گاڑیاں، پری فیبرک ڈھانچے اور عمارتی تعمیراتی مشینیں موجود تھیں۔

یاد رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 26 جولائی کے خطاب میں کہا تھا کہ"وائے پی جی کو ہزاروں ٹریلروں پر مشتمل فوجی سازو سامان و اسلحہ کو بلا کسی قیمت کے فراہم کیا جا رہا ہے۔  کس کو؟  ایک دہشت گرد تنظیم کو، PKK کے کارندوں کو۔ یہ  ترسیل ہمارے اتحادی کے طور پر دکھنے والے کررہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں