ترکی اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا: حلوصی آقار

ترکی نے ہمیشہ اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کیا ہے اور دفاع کرنا جاری رکھے گا: حلوصی آقار

1250151
ترکی اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا: حلوصی آقار
akar kktc2.jpg
akar kktc1.jpg

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی اپنی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بحری حدود میں اپنے جائز حقوق اور مفادات  کے دفاع کو جاری رکھے گا۔

وزیر دفاع حلوصی آقار ، مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر، برّی فوج کے کمانڈر جنرل امید دندار، بحریہ کےکمانڈر ایڈمرل جنرل  عدنان اوزبال اور فضائیہ  کے کمانڈر جنرل حسن کیوچک آق یوز پر مشتمل وفد کے ہمراہ  ایرین کھوئے دیرین اِش  تقریبات میں شرکت، متعدد مذاکرات و ملاقاتوں اور  یونٹوں کے کنٹرول  کی خاطر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر ہیں۔

قبرص پہنچنے پر آقار نے سب سے پہلے اپنے وفد کے ہمراہ شہید کیپٹن جنگیز توپ ایل کی یاد گار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی، نائب صدر مہمت علی طلعت ، وزیر اعظم ایرسین تاتار، نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ قدرت اوزایر سائے، اسمبلی اسپیکر تبرکین اولوسائے، دیگر وزراء اور اسمبلی کے پارٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کیا ہے اور دفاع کرنا جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہر موقع پر مناسب اسلوب کے ساتھ یہ چیز باور کرواتے چلے آئے ہیں کہ ہماری طاقت کو آزمانے والے کو اس کا بھاری بدل چکانا پڑے گا۔ کسی بھی تجاہلانہ فیصلے کے ساتھ ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آقار نے کہا ہے کہ ہمارے اس عزم اور ارادے کا درست ادارک کیا جانا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں