ترکی نے نہ تو کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کرے گا: صدر ایردوان

یوکرائن کی زمین سالمیت کے معاملے میں اپنے غیر متزلزل موقف پر میں ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں: صدر ولادی میر زلنسکی

1249821
ترکی نے نہ تو کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کرے گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی  نے نہ تو کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم کیا ہے  اور نہ  ہی کرے گا۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں ،سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود، یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ مشترکہ  پریس کانفرنس کی۔

یہاں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے نہ تو کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی تسلیم کرے گا۔

ہماری اوّلین ترجیح ہمیشہ یہی ہو گی کہ وہاں کے ترک النسل باشندے اپنے آبائی وطن کریمیا میں زندگی گزاریں، انہیں اپنے وطن میں  اپنی شناخت، ثقافت، اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کا حق حاصل ہو۔ 

مہمان صدر زلنسکی نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں مسئلہ کریمیا  کے لئے ترکی کی پالیسی پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "یوکرائن کی زمین سالمیت کے معاملے میں اپنے غیر متزلزل موقف پر میں ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

ترکی  کو ایک اچھا ہمسایہ، مخلص دوست اور ایک اہم اسٹریٹجک ساجھے دار  قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ" ہم ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں"۔

ترکی کی کاروباری دنیا کو یوکرائن میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے زلنسکی نے کہا  ہے کہ میں آپ کو اپنی طرف سے اچھے کاروباری ماحول کی ضمانت دیتا ہوں۔



متعللقہ خبریں