امریکہ کے ساتھ مل کر ایک آپریشن مرکز کے قیام  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے: ایردوان

شامی سرحد پر امن کوریڈر کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک آپریشن مرکز کے قیام  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1249745
امریکہ کے ساتھ مل کر ایک آپریشن مرکز کے قیام  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شامی سرحد پر امن کوریڈر کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک آپریشن مرکز کے قیام  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں ،سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود، یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ مشترکہ  پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں شام کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایک آپریشن مرکز کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اصل چیز دریائے فرات کے مشرق میں ایک آپریشن مرکز کا قیام تھا جسے امریکیوں کے ساتھ مل کر قائم کیا جا رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس آپریشن مرکز کے قیام کی صورت میں یہاں امن مرحلہ شروع کروا دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں