ترکی کو F-35 طیاروں کی فروخت رکوانے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے:اسرائیلی ٹی وی

اسرائیلی ٹی وی چینل 12کے مطابق۔ اسرائیل نےصدر ایرودان کی جانب  سے   ایس 400- میزائل  روس سے خریدنے کے اعلان کو موقع غنیمت سمجھتےہوئے  امریکہ پر  F-35 طیاروں  کی فروخت  ترکی کو رکوانے کےلیے دباو ڈالا ہے

1246509
ترکی کو F-35 طیاروں کی فروخت رکوانے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے:اسرائیلی ٹی وی

انکشاف ہوا ہے کہ   اسرائیل نے  خطے میں بالا دستی قائم رکھنے کی خاطر   ترکی کو ایف-35 جنگی طیاروں کی فروخت رکوانے  کےلیے امریکہ  سے گٹھ جوڑ کیا  ہے ۔

 اسرائیلی ٹی وی چینل 12  کی خبر کے مطابق،  اسرائیل نے   صدر ایرودان     کی جانب  سے   ایس 400- میزائل  روس سے خریدنے کے اعلان کو موقع غنیمت سمجھتےہوئے  امریکہ پر  F-35 طیاروں  کی فروخت  ترکی کو رکوانے کےلیے دباو ڈالا ہے ۔

 واضح رہے کہ   اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے جس  نے دو سالہ عرصے میں  16 عدد F-35طیارے حاصل کر رکھے ہیں۔

 دریں اثنا٫  صیحونی حکومت     نے امریکہ کے امدادی فنڈز کا استعمال کرتےہوئے  50 عدد  F-35 طیاروں  کی خرید کےلیے  امریکی کمپنی لاک پیڈ مارٹن سے معاہدہ طے کر رکھا ہے  جن کی وصولی  سن 2024 تک متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں