سعودی عرب نے ترکی کے ٹرالروں کو کسٹم پر روک لیا

سعودی عرب کے حکام بغیر کوئی وجہ بتائے 85 ترک ٹرالروں کو 10 دن سے کسٹم پر روکے ہوئے ہیں

1245482
سعودی عرب نے ترکی کے ٹرالروں کو کسٹم پر روک لیا

سعودی عرب کے حکام بغیر کوئی وجہ بتائے 85 ترک ٹرالروں کو کسٹم پر روکے ہوئے ہیں۔

ترک ڈرائیوروں  میں سے عارف وُرال نے کہا ہے کہ ہم اسکندرون بندرگاہ سے نکلنے کے بعد 21 جولائی کو سعودی عرب کے شمال مغرب سے بحیرہ احمر کی طرف کھلنے والی دُوبا بندرگاہ  پر پہنچے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر سرکاری کنٹرول  کے بعد سعودی حکام نے ہمیں روک رکھا ہے اور 10 دن سے ہمیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وُرال نے کہا ہے کہ سعودی کسٹم حکام نے  یا پھر بندرگاہ کے دیگر ملازمین نے  انہیں کچھ نہیں بتایا کہ انہیں انتظار کیوں کروایا جا رہا ہے یا  پھر انہیں ملک میں داخلے کی کب اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹرکوں کا مال ٹیکسٹائل اور غذائی مصنوعات  پر مشتمل ہے۔ ہم گھروں سے دُور بیٹھے ہیں اور ہمارے کنبے ہمارے بارے میں اندیشوں کا شکار ہیں۔

ٹرالر ڈرائیور عارف وُرال نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے ہمارے بعض ساتھی بیمار ہو گئے ہیں۔

ترکی کی وزیر تجارت رخسار پیک جان  نے دُوبا بندرگاہ پر روکے گئے ترک ٹرالروں کے بغیر کسی  مسئلے کے کسٹم سے نکل سکنے کے لئے اپنے سعودی مخاطبین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ریاض میں ترکی کا سفارت خانہ اور جدّہ میں قونصل خانہ بھی معاملے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ترک ڈرائیوروں کے کسٹم سے اخراج کے لئے سعودی حکام  کے ساتھ ملاقاتیں کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں