ترکی سے موغا دیشو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

صومالیہ  میں حالیہ دہشت گرد حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الاشباب نے قبول کی تھی

1240700
ترکی سے موغا دیشو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ترکی  نے صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب  سے جاری کردہ  تحریری اعلان میں موغا دیشو  نے کل صبح بھاری تعداد میں انسانوں کی ہلاکتوں  اور زخمی ہونے کا موجب بننے والے دہشت گرد حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ "ہم حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے دعا گو ہیں  اور دوست و برادر صومالی حکومت و عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔ "

واضح رہے کہ صومالیہ  میں حالیہ دہشت گرد حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الاشباب نے قبول کی تھی۔

 


 



متعللقہ خبریں