ایس۔400 لانگ رینج ائیر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کا 16 واں طیارہ بھی ترکی پہنچ گیا

ترکی کے روس سے خرید کردہ ایس۔400 لانگ رینج ائیر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم  کے سامان پر مشتمل 16 ویں طیارے نے  دارالحکومت انقرہ کے مرتد ائیر اسکوائر پر لینڈنگ کر لی

1237743
ایس۔400 لانگ رینج ائیر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کا 16 واں طیارہ بھی ترکی پہنچ گیا

ترکی کے روس سے خرید کردہ ایس۔400 لانگ رینج ائیر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم  کے سامان پر مشتمل 16 ویں طیارے نے  دارالحکومت انقرہ کے مرتد ائیر اسکوائر پر لینڈنگ کر لی ہے۔

ایس۔400 لانگ رینج ائیر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی ترسیل آج ساتویں دن  بھی پروگرام کے مطابق جاری ہے۔

سسٹم کے حصوں کو طیاروں سے اتار کر مرتد ائیر اسکوائر پر خاص طور پر قائم کردہ ہینگر  میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایس۔400 کی ترکی کو فراہم تین مراحل میں مکمل ہو گی۔

سسٹم کے میزائل حصے کو بحری راستے سے لایا جائے گا اور بعد ازاں پارٹس کو جوڑ کر تنصیب کے مقام کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں