چاوش اولو ۔ مالکی ملاقات

ہم ہمیشہ فلسطینی حکومت اور فلسطینیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1237263
چاوش اولو ۔ مالکی ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ فلسطینی حکومت  اور فلسطینیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

چاوش اولو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ سطح پر ہنگامی انتظامی  اجلاس میں شرکت کے لئے  سعودی عرب کے شہر جدّہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے  اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم نے اپنے فلسطینی بھائی اور وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ اسرائیل کے القدس کے لئے بڑھتے ہوئے جارحانہ روّیے پر بات چیت کی۔ ہم ہمیشہ فلسطینی حکومت  اور اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں