امریکہ اور آسٹریلیا میں 15 جولائی کی سالانہ یاد کے موقع پر تقریبات

امریکہ کے شہر شکاگو میں فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کی تیسری سالانہ یاد کی مناسبت سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا

1235521
امریکہ اور آسٹریلیا میں 15 جولائی کی سالانہ یاد کے موقع پر تقریبات
tayland 15 temmuz programi.jpg

امریکہ کے شہر شکاگو میں فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کی تیسری سالانہ یاد کی مناسبت سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

شکاگو میں ترکی کے قونصل خانے میں منعقدہ اس پروگرام میں"15 جولائی ملّی ارادے کا عروج" کے عنوان سے  اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے رپورٹروں کی اتاری ہوئی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

پروگرام میں ترک۔امریکہ کمیونٹیوں کے ساتھ ساتھ بعض غیر ملکی مشنز کے سربراہان اور کثیر تعداد میں امریکی باشندوں نے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

سب سے پہلے حملے کی رات کے مناظر پر مبنی فلم کی نمائش کی گئی  اور بعد ازاں شکاگو میں ترکی کے قونصل جنرل امید آجار نے مہمانوں کو حملے کی رات کے واقعات  سے اور فیتو  کے امریکہ کے لئے کیسا خطرہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔

آسٹریلیا  کے شہر ملبورن کی مساجد میں  بھی 15 جولائی کے شہداء کے لئے یادگاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے تمام شہداء اور غازیوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔



متعللقہ خبریں