شمالی عراق میں ترکی کا پنجہ ۔ 2 آپریشن شروع

یہ آپریشن فضائی قوتوں، بری قوتوں ، اتاک ہیلی کاپٹروں اور  ڈراؤنز   کے تعاون سے منصوبے کے مطابق جاری ہے

1235186
شمالی عراق میں ترکی کا پنجہ ۔ 2 آپریشن شروع

شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ڈھیرے جمانے والے علاقوں  میں پنجہ ۔2 آپریشن منصوبے کے دائرہ کار میں ایک نئی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

وزارت دفاع سے جاری کردہ اعلان  میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "حاصل کردہ   خفیہ معلومات کی روشنی میں 12 جولائی  کی شام سے بری قوتوں کی توپ بردار بیٹریوں اور فضائیہ  کی بمباری کے بعد رات 10 بجے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کمانڈو بریگیڈز  کے ذریعے پنجہ ۔2 آپریشن کے دائرہ کار میں تعین کردہ مختلف مقامات  پر ایک نئی کاروائی شروع کی گئی ہے۔"

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ آپریشن فضائی قوتوں، بری قوتوں ، اتاک ہیلی کاپٹروں اور  ڈراؤنز   کے تعاون سے منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

بری اور فضائی کاروائی کے ساتھ دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور دہشت گردوں کو بےبس کرنے  کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں