ہم لیبیا کی قومی مطابقت حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، صدرِ ترکی

جناب ایردوان نے عالمی برادری کی جانب سے تسلیم کردہ لیبیائی حکومت کی حمایت  کا ایک بار پھر اعادہ کیا

1231147
ہم لیبیا کی قومی مطابقت حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا کی قومی مطابقت حکومت کی صدارتی کونسل کے صدر فیض مصطفی الا راج سے ملاقات کی۔

ایوان ِ صدر سے جاری کردہ  بیان کے مطابق صدر ایردوان  کی لیبیائی لیڈر سے ملاقات استنبول کے دولما باہچے پیلس میں سر انجام پائی، جس دوران ترکی اور لیبیا کے مابین دو طرفہ تعلقات ، لیبیا کی تازہ صورتحال اور علاقائی معاملات زیر غور آئے۔

جناب ایردوان نے عالمی برادری کی جانب سے تسلیم کردہ لیبیائی حکومت کی حمایت  کا ایک بار پھر اعادہ کیا اور کوئی جائز حیثیت نہ ہونے والی حفتر قوتوں کے حملوں  کو روکے جانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لیبیا میں امن و آشتی و استحکام  کے لیے فیض مصطفی کی قیادت کی  سرکاری حیثیت کی حامل لیبیا حکومت  کے شانہ بشانہ ہیں۔



متعللقہ خبریں