شمالی قبرص میں گرنے والے میزائل کا ٹکڑاS-200میزائل کا تھا: وزیراعظم

شمالی قبرص کے وزیر اعظم  ایرسن تاتار نے بتایا ہے کہ گرنے والےمیزائل  کا ٹکڑا  ایس- 200 قسم     کا تھا   جو کہ  اسرائیل اور شام کے درمیان  کشیدگی کے باعث اسد انتظامیہ کی طرف سے غلطی سے جزیرے پر آن گرا

1228378
شمالی قبرص میں گرنے والے میزائل کا ٹکڑاS-200میزائل کا تھا: وزیراعظم

 ترکی نے   کہا ہے کہ شمالی   ترک قبرصی جمہوریہ  میں  گرنے والے میزائل  سے متعلق اقوام متحدہ  اور دیگر ممالک   سے رجوع کیا  گیا ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان  حامی اکسوئے نے   اس حوالے سے بتایا کہ میزائل گرنے سے کسی  قسم کا جانی یا مالی نقصان  تو نہیں ہوا البتہ  ہم نے اس بارے میں  اقوام متحدہ اور دیگر ممالک  کی توجہ ضرور حاصل کی ہے۔

 دریں اثنا شمالی قبرص کے وزیر اعظم  ایرسن تاتار نے بتایا ہے کہ   گرنے والےمیزائل  کا ٹکڑا  ایس- 200 قسم     کا تھا   جو کہ  اسرائیل اور شام کے درمیان  کشیدگی کے باعث اسد انتظامیہ کی طرف سے غلطی سے جزیرے پر آن گرا۔

  تاتار نے مزید بتایا کہ  اس میزائل کے ٹکڑے سے کسی قسم کی زہریلی گیس کے اخراج  یا کیمیائی مواد  کی نشاندہی نہیں ہوئی  ہے  ۔

 

 



متعللقہ خبریں