تاناپ کے ذریعے آذری گیس کی یورپ کو ترسیل
تقریباً 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے تاناپ کے ذریعے ترکی کو گیس کی ترسیل کا آغاز 30 جون 2018 کو ہوا تھا
ساؤتھ گیس کوریڈور منصوبے کے طویل ترین حصے ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس تاناپ کی بدولت آذری گیس کی یورپ کو ترسیل ممکن بن گئی ہے۔
تاناپ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق آردا خان کی تحصیل پوسوف سے ترکی میں داخل ہونے والی اور 20 اضلاع، 67 تحصیلوں اور 600 دیہاتوں سے گزرنے کے بعد ایدرنے کی تحصیل اسپالہ سے یورپ سے جا ملنے والی ایک ہزار 850 کلو میٹر طویل پائپ لائن کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
یکم جولائی سے آذربائیجان کے سمندر ِ شاہ کے دو نمبر کے فیلڈ سے نکالی جانے والی قدرتی گیس کو ترکی۔ یونان کی سرحدوں سے ٹرانس اڈریاٹیک قدرتی گیس پائپ لائن تک ترسیل ممکن بن گئی ہے۔
تقریباً 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے تاناپ کے ذریعے ترکی کو گیس کی ترسیل کا آغاز 30 جون 2018 کو ہوا تھا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی